25 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب سیّد محمد حسینی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اور اقوام عالم میں امن کی برقراری کیلئے ایران کی کوششیں بدستور جاری رہیں گي ۔

ابنا: انھوں نے دار الحکومت تہران میں فارسی زبان کے حامل ملکوں اور ایران کے اخبارات و جرائد کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ تیسری کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان امن و سلامتی ۔ سہولت و آسائش اور مفاہمت کے قیام کا حامی ہے اور وہ ایسی امنگیں رکھتا ہے کہ جن کے تحت اس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ دنیا کے تمام ملکوں کیلئے ایک مفید نمونہ بن سکے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب سیّد محمد حسینی نے تاکید کے ساتھہ کہا کہ ایران کے جنگ پسند ہونے کے بارے میں مغربی ملکوں اور ان کے ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے اور دعوے کے برخلاف تہران تشّدد و آمریت کے خلاف ہے اور وہ صرف عالمی انصاف کی برقراری کا خواہاں ہے ۔

انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مختلف ذرائع ابلاغ اور خاصطور سے فارسی زبان میں شایع ہونے والے اخبارات و جرائد کے ذمہ دار افراد ایران میں موجودہ حقائق کے انعکاس میں کلیدی کردار کے حامل ہیں صراحت کے ساتھہ کہا کہ دیگر ملکوں کے ساتھہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کی بنیاد، گہری دوستی و محبت اور ہمدلی پر استوار ہے ۔۔....... /169